عدلیہ مخالف پوسٹیں، اکاؤنٹ کی رجسٹریشن ایف آئی اے کو فراہم کرنے کاحکم

عدلیہ مخالف پوسٹیں، اکاؤنٹ کی رجسٹریشن ایف آئی اے کو فراہم کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک انتظامیہ سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف پوسٹیں شیئر کرنے والے اکاؤنٹ کی رجسٹریشن تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کاحکم دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ غلام قادر سیال کی درخواست پر ابتدائی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے اور نامعلوم ملزم نے فیس بک پر ظہیر سیال کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا ہے جس کے ذریعے عدلیہ مخالف پوسٹیں شیئر کی جا رہی ہیں اور نامعلوم ملزم جعلی فیس بک اکاؤنٹ پر درخواست گزار غلام قادر سیال کی تصاویر استعمال کر رہا ہے۔
ملزم کی نشاندہی کے لئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی رجسٹریشن تفصیلات ، آئی پی ایڈریس اور سرگرمیوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کاحکم دیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -