جلد ہی نتھیا گلی سازش کو بے نقاب کریں گے

جلد ہی نتھیا گلی سازش کو بے نقاب کریں گے
جلد ہی نتھیا گلی سازش کو بے نقاب کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ قائداعظم کا پاکستان آج بھی نوازشریف جیسے مضبوط لیڈر کے ہاتھوں میں ہے، نوازشریف کو 1992 میں نظام مصطفی کا بل پاس کرانے پر سزادی گئی تھی، بہت جلد نتھیا گلی سازش منظر عام پر لائیں گے۔لاہور میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرنے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھا ہے، نوازشریف کی پالیسیوں کی وجہ سے سے ہی آج پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نتھیا گلی میں جن لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں وہ منظر عام پر آچکی ہیں، بہت جلد نتھیا گلی میں ہونے والی سازش کو بے نقاب کرکے تحریک انصاف کا اصل ایجنڈا قوم کو بتائیں گے۔کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ این اے 120 کا الیکشن ایک سمت کا تعین کرے گا۔ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کو تاریخی فتح نصیب ہوگی اور تحریک انصاف کی امیدوار کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے

مزید :

صفحہ آخر -