افغان پالیسی پر پاکستان کا ردعمل اطمینان بخش نہیں
اسلام آباد(اے این این ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ امریکی تحفظات دور کرنے کیلئے پاکستان بلا تفریق کارروائی کریافغان پالیسی پر پاکستانی حکومت کا ردعمل اطمینان بخش نہیں،موقف جارحانہ ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ امریکی صدر کی تقریر کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ امریکی تحفظات دور کرنے کیلئے پاکستان کو بلاتفریق کارروائی کرنا ہو گی۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کی نئی افغان پالیسی پر پاکستانی حکومت کا ردعمل اطمینان بخش نہیں۔پاکستان کو اپنے اندرونی معاملات سدھارنے چاہیں، دیکھتے ہیں نئے وزیر خارجہ کیا حکمت عملی اپناتے ہیں۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خارجہ محاذ پر جارحانہ موقف اپنانا ہو گا