عجیب المیہ ہے سیاستدان مسخرے بن چکے ہیں

عجیب المیہ ہے سیاستدان مسخرے بن چکے ہیں
عجیب المیہ ہے سیاستدان مسخرے بن چکے ہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ آج ایک عجیب المیہ ہے کہ سیاستدان مسخرے بن چکے ہیں اور سٹیج پر آکر لوگوں کو لطیفے سناتے ہیں ۔قوموں کو لیڈ کرنے والے وژنری ہوتے ہیں،مسخرے نہیں ۔وہ حکمران جن کی کرپشن کی داستانیں دُنیا میں سب سے زیادہ تھیں۔ ہر کام میں کرپشن کے راستے نکالتے تھے ۔سیاست میں سرمایہ کاری کرتے اور بڑھ چڑھ کر وصولیاں کرتے تھے۔وہ ڈاکوسیاستدان آج اُٹھ کر ہماری شفاف حکمرانی میں کیڑے نکالتے ہیں اور بہتان تراشیاں کرتے ہیں۔اُن کو شرم نہیں آتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدنی محلہ ڈھیری کٹی خیل اور یونین کونسل زڑہ میانہ میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل ، ضلع ناظم لیاقت خٹک ، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک اور اسحاق خٹک نے بھی جلسوں میں شرکت کی۔

پرویزخٹک

مزید : صفحہ آخر