7نجی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب کو جمع کرادیا گیا

7نجی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب کو جمع کرادیا گیا
7نجی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب کو جمع کرادیا گیا

  

لاہور(اے این این ) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب میں جمع کرادیا، اسحاق ڈار پر آ مد ن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے اور پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے ان کیخلاف نیب ریفرنس کا حکم دیا ہے جس کیلئے نیب نے تیاری شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی علی عدنان نے اسحاق ڈار کی 7نجی کمپنیوں کا ریکارڈ قومی احتسا ب بیورو (نیب)لاہور کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کو جمع کرایا،۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار، انکی اہلیہ، دو بیٹوں اور بہو کی کمپنی سے متعلق ریکا رڈ بھی جمع کرایا گیا ہے،جبکہ جن کمپنیوں کا ریکارڈ جمع کرایا گیا ہے ان میں گلف انشورنس، ایچ ڈی ایس سیکیورٹیز، اسپینسر ڈسٹری بیوشن، سی این جی پاکستان، ہجویری ہولڈنگ شامل ہیں۔ اسحاق ڈار کو جمعرات کے روز نیب میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جبکہ انہوں نے نیب لاہور کو جواب جمع کرایا ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل تک انہوں نے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر