ٹرمپ کی تقریر نے پاکستان کے دلوں کو دکھایا
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سنیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر نے پاکستان کے دلوں کو بہت دکھایا ہے پاکستانیوں نے سب سے زیادہ دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ امریکہ کا ڈو مور کا مطالبہ نیا نہیں یہ پاکستان کو دباؤ میں رکھنے کی حکمت عملی پر پیرا ہے پاکستان نے جب بھی امریکہ کا ساتھ دیا نقصان اٹھایا ہم نے امریکہ کو فوجی اڈا دیا لیکن 1971 ء میں ہماری مدد کو نہیں پہنچا۔ وزیراعظم امریکی صدر کی دھمکی پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
رحمن ملک