ٹرمپ کے بیان کو ہمیں آسان نہیں لینا چاہیے

ٹرمپ کے بیان کو ہمیں آسان نہیں لینا چاہیے
 ٹرمپ کے بیان کو ہمیں آسان نہیں لینا چاہیے

  

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو ہمیں آسان نہیں لینا چاہیے امریکن صدر کے تیور دیکھتے ہوئے ہمیں ایشیاء اور ایران ‘ افغانستان سے تعلقات کو مربوط بنانے چاہئیں۔ جمعرات کے روز سینٹ میں تحریک التواء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطع نظر اس کے کہ امریکن صدر نے کیا کہا اور کیا کہنا چاہتے تھے ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہوگا۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کیا آج بھی ایسی کالعدم تنظیمیں موجود ہیں جو دوسرے نام استعمال کررہی ہیں۔ ہمیں اب فیصلہ کرنا ہے کہ کیا واقعی ایسی تنظیمیں کام کررہی ہیں اور ہمیں انہیں کیسے ختم کرنا ہے۔

مزید : صفحہ آخر