خونخوار چوہوں نے نائیجیرین صدر کے دفتر میں تباہی مچادی، گھر کام کرنے پر مجبور

خونخوار چوہوں نے نائیجیرین صدر کے دفتر میں تباہی مچادی، گھر کام کرنے پر ...
 خونخوار چوہوں نے نائیجیرین صدر کے دفتر میں تباہی مچادی، گھر کام کرنے پر مجبور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ابو جا( نیٹ نیوز228 ایجنسیاں)نائجیریا کے صدر اگلے تین ماہ اپنے صدارتی دفتر کی بجائے سرکاری رہائش گاہ پر کام کریں گے کیونکہ چوہوں نے ان کی غیر موجودگی میں دفتر میں تباہی مچا دی۔صدر محمد و بوہاری اپنی طبیعت کی ناسازی کے باعث گذشتہ تین ماہ سے طبی رخصت پر برطانیہ میں وقت گزار رہے تھے۔اس دوران ان خونخوار ظالم چوہو ں نے اپنا کام دکھایا ۔ وہ ابھی دو روز پہلے ہی واپس آئے ہیں۔حکومت کے ترجمان گاربا شیہونے کہا ہے کہ دفتر میں صدر کی غیر موجودگی میں فرنیچر اور ایئر کنڈیشنر کو نقصان پہنچا تھا جس کی مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے بتایا کہ دفتر سے کام نہ کرنے کے باوجود صدر کو کوئی دشواری نہیں ہوگی کیونکہ ان کے گھر میں تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں جن کی مدد سے وہ سرکاری کام کر سکیں گے۔صدر بوہاری جون 2016 میں لندن گئے تھے جس پر ان کے ترجمان نے کہا تھا کہ یہ دورہ کان کے انفیکشن کے علاج کے لیے ہے۔ اس کے بعد انھوں نے رواں سال پہلے جنوری، اور پھر مئی میں بھی لندن کا دورہ کیا۔ حزب مخالف کا دعویٰ ہے کہ صدر بوہاری کو پراسٹیٹ سرطان ہو گیا ہے لیکن صدر بوہاری نے اس کی تردید کی ہے۔لیکن صدر بوہاری کے گھر سے کام کرنے کے فیصلے کو ملک کے عوام نے زیادہ پسند نہیں کیا اور سرکاری طور پر دی جانے والی وجہ کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا ہے۔کچھ لوگوں نے اس بات پر تمسخر اڑایا کہ صدر بوہاری کو عام طور پر’لائن پریزیڈنٹ' یعنی شیر صدر کے طور پر بلایا جاتا ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا،یہ بالکل ممکن ہے کہ چوہوں نے صدر بخاری کا دفتر تباہ کر دیا ہے۔ نائیجیریا کے چوہے بہت خونخوار ہوتے ہیں۔نائجیریا کے وکیل اور کالم نویس فیمی فانی فیود نے گاربا شے ہو کے بیان کے حوالے سے ٹویٹ کی ،لگتا ہے کہ چوہے بھی نہیں چاہتے صدر بوہاری واپس آئیں۔

مزید : صفحہ آخر