معین ٹریول،کاروان شبیر،ایور شائن اورالشغف حج و عمرہ ملتان کے عازمین حج کل لاہور سے روانہ ہوں گے

معین ٹریول،کاروان شبیر،ایور شائن اورالشغف حج و عمرہ ملتان کے عازمین حج کل ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)معین ٹریول،کاروان شبیر،ایور شائن اورالشغف حج و عمرہ ملتان کے عازمین کل25اگست بروز جمعتہ المبارک کو لاہور سے جدہ کیلئے روانہ ہوں گے۔معین ٹریول کی فلائٹ پی آئی اےPK759۔رات10بج کر30منٹ پر روانہ ہو گی قافلے کی قیادت الحاج میاں الطاف حسین کریں گے۔کاروان شبیر کی فلائٹ شاہین ائیر لائنزصبح ڈیڑھ بجے روانہ ہو گی، ایور شائن کی فلائٹ اتحاد ائیر لائنز 242صبح4بجے روانہ ہو گی قافلے کی قیادت حمزہ احمد خان کریں گے تمام عازمین حج کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرروانگی سے6گھنٹے قبل پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری طرف الشغف حج و عمرہ ملتان کے عازمین کل25اگست بروز جمعتہ المبارک کو پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے فلائٹ نمبرPK2267ملتان سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گے قافلے کی قیادت حاجی محمد امین کریں گے تمام عازمین ملتان ائیر پورٹ پر روانگی سے 6گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روانگی

مزید : صفحہ آخر