اردن کے جوائنٹ آف چیفس سٹاف جنرل محمود کا دورہ ائیر ہیڈ کوارٹر

اردن کے جوائنٹ آف چیفس سٹاف جنرل محمود کا دورہ ائیر ہیڈ کوارٹر

اسلام آباد(آن لائن)ائیر چیف مارشل سہیل امان سے اُردن کے جوائنٹ آف چیفس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود نے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون اور پیشہ وارنہ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اردن کے جوائنٹ آف چیفس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود بدھ کو ائیر ہیڈکواٹرز کے دورے پر پہنچے جہاں پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے اپنے معزز مہمان کو سلامی بھی پیش کی جس کے بعد ان کی ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات ہوئی جس میں پیشہ امور زیر بحت آئے اردن کے جوائنٹ آف چیفس سٹاف نے آپریشن ضرب میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ کردار کو سراہا اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کی صلاحیت اور حوصلے کی بھی تعریف کی ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی تعریف کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل محمود کا شکریہ ادا کیا اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا جس کو ان کی جانب سے سراہا گیا ۔

مزید : صفحہ آخر