حلف کی خلاف ورزی پر ہی ملک کو ڈینگی اور دہشتگردی جیسے عذاب کا سامنا ہے: جسٹس دوست

حلف کی خلاف ورزی پر ہی ملک کو ڈینگی اور دہشتگردی جیسے عذاب کا سامنا ہے: جسٹس ...

اسلام آباد(آن لائن) جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک میں حلف پرجھوٹ بولے جاتے ہیں، جھوٹ کی وجہ سے ڈینگی، دھماکوں اوردہشت گردی کی صورت میں عذاب کاسامناہے، معلوم نہیں امن وامان کی صورتحال بحال ہونے میں کتناعرصہ لگے گا۔سپریم کورٹ میں ملزم شمس الدین کی بریت کیلئے دائر اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، عدالت نے ملزم کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر بریت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلیں ہے، ملزم شمس الدین کوٹرائل کورٹ نے شہری کوزخمی کرنے پر7سال قید سنائی جسے ہائی کورٹ نے بھی برقراررکھا تھا، کیس کی سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد نے کہا کہ ہم ہرچیز میں اسلامائزیشن کوشامل کرنے کے شوقین ہیں لیکن اصل معاملات زندگی میں اسلامائزیشن نہیں لائی جاتی، تعزیرات پاکستان میں ترمیمیں کرکے بیڑاغرق کردیاگیاہے، ملک میں قانونی کام بھی غیرقانونی طریقے سے کیے جاتے ہیں۔ عدالت نے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید : صفحہ آخر