فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، ٹولنٹن مارکیٹ میں پرویز چکن سنٹر سیل، متعدد کو جرمانے اور وارننگ

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، ٹولنٹن مارکیٹ میں پرویز چکن سنٹر سیل، متعدد کو جرمانے ...

لاہور(کامرس رپورٹر )بچوں کی نشوونما اور صحت کے پیش نظرپنجاب فوڈ اتھارٹی نے سکول کینٹینوں سے کاربونیٹیڈ ڈرنکس کے خاتمے کی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے مختلف شہروں میں سکو ل کینٹینوں کی چیکنگ کی۔لاہور میں یونیک سکول کیفے ٹیریا ،الائیڈ سکول ،ٹاون شپ میں دارِارقم سکول کینٹین ،لائین کڈز گرامر سکول ،نیو ویزن گروپ سکول،ماڈل ٹاؤن میں جونیئرکمپس ،رضوان پبلک ہائی سکول ،ایل جی ایس کیفے ٹیریاسے کاربونیٹیڈ ڈرنکس کے خاتمے کو یقینی بنانے کی ہدایا ت جاری کیں ۔پنجاب فوڈاتھارٹی لاہور کی ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں پرویزچکن سیل سنٹر کو احاطے کی نامناسب صفائی ،ملازمین کے میڈیکل نہ ہونے پر سیل کر دیا ۔ٹولنٹن مارکیٹ میں عابد چکن سیل سنٹر،، پرویزچکن سیل سنٹر، کوسٹر بیکرز،ماڈل ٹاؤن میں فائن پیزا،شاہد نہاری ہاؤس،حشرات کے خاتمے کے نامناسب انتظام،ملازمین کی ناقص جسمانی صفائی اورگندے اور زنگ آلودہ فریزر میں اشیاء خورونوش کو محفوظ کرنے پر 43 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔مزیدکاروائیوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اندرونِ اور بیرونِ لوہاری گیٹ میں واقع اچھا مِلک شاپ، المکہ جوس کارنر،شیخ جی ہوٹل،بسم اللہ بٹ سٹور،داتا ہجویری مِلک شاپ اور متعددشاپس پر معائنہ کے دوران لائسنس بنوانے ،اشیاء خورونوش کو ڈھانپ کر رکھنے،احاطے کی صفائی اور ملازمین کی ذاتی صفائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔دیگر شہروں میں کاروائیاں کرتے ہوئے فیصل آباد میں 19معروف سکولوں ،11 مدرسوں کی کنٹینوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ معروف بیکری کے پروڈکشن یونٹ کو ناقص صفائی پرسیل کر دیا گیا۔ ملتان ممتاز آباد میں گٹکا موجودگی پرنعیم پان شاپ سیل جبکہ 3ہوٹلوں کو جرمانے کیے گئے۔ قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کووارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ راولپنڈی میں چار معروف ریسٹورنٹس کو سیل،9کو 85ہزار کے جرمانے، 21سکول کینٹینوں کی چیکنگ کی گئی۔ گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد میں بھی سکول کینٹینوں کی چیکنگ کی گئی اوربچوں کو ڈرنکس فروخت کرنے والوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

مزید : صفحہ آخر