خطے میں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا متبادل تلاش کرنا بہت مشکل ہوگا: اعزاز چودھری

خطے میں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا متبادل تلاش کرنا بہت مشکل ہوگا: اعزاز ...

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان غیر مستحکم افغانستان کے منفی اثرات38 برس سے بھگت رہا ہے،پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں، خطے میں دہشت گردی کیخلاف پاکستان کا متبادل تلاش کرنا بہت مشکل ہو گا۔ افغانستان میں امن لانے میں پاکستان کے کردار کو سراہا جانا چا ہیے، گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے اعلان بعد گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا امریکی انتظامیہ سے ملاقات کرکے نئی پالیسی کی تفصیل جاننے کی کو شش کریں گے، قیام پاکستان سے آج تک کا نصف سے زائد عرصہ انہی منفی اثرات کا سامنا کرتے گزرا جبکہ پاکستان نے مستحکم و پرا من ا فغانستان کیلئے عالمی کوششوں کا مستقل ساتھ دیاہے، صرف افغانیوں کی قیادت میں مذاکرات ہی افغانستان میں دیرپاامن لاسکتے ہیں تاہم انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کا کسی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان امریکہ کیساتھ تعمیری انداز میں بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام آ سکے۔

مزید : صفحہ آخر