والدہ کا علاج شروع کر دیا گیا ،مریم نواز

والدہ کا علاج شروع کر دیا گیا ،مریم نواز
 والدہ کا علاج شروع کر دیا گیا ،مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے این این ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ میری والدہ کلثوم نواز کو ڈاکٹروں نے گلے کا کینسر تشخص کیا ہے، جو ان کی گردن میں بائیں جانب ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز پر امید ہیں کہ میری والدہ کی بیماری کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہو گئی ہے اور یہ قابل علاج ہے،کینسرتشخیص ہونے کے بعد ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز نے اپنی والدہ کے حق میں تمام دعا ئیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ ان کی والدہ مکمل صحت یاب ہوجائیں۔

مزید :

صفحہ اول -