کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا گوہیں،آصفہ

کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا گوہیں،آصفہ
 کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا گوہیں،آصفہ

  

کراچی (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ ان کی پوری فیملی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہے ۔ بدھ کے روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اللہ پاک کلثوم نواز کو جلد صحت یابی عطا فرمائے اور وہ ٹھیک ہوکر وطن واپس آئیں واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز گلے میں کینسر کی تشخیص کے بعد لندن میں علاج کیلئے مقیم ہیں ۔

آصفہ بھٹو

مزید : صفحہ اول