تربت ، چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2ایف سی اہلکار شہید 3زخمی

تربت ، چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2ایف سی اہلکار شہید 3زخمی

تربت (آن لائن)تربت میں دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2ایف سی اہلکار شہید 3شدید زخمی ہوگئے،ایف سی کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تربت کے علاقے دشت میں ایف سی اہلکار چیک پوسٹ پر اپنے فرائض سرانجام دے رے تھے کہ اچانک دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ایف سی اہلکار اسلم اور واجد موقع پر جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 3 اہلکار فائرنگ کے زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے ہے،ایف سے اہلکاروں نے بھی دشتگردوں پر جوابی کارروائی کی لیکن دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقع کے بعد زخمی اہلکاروں کو تربت کے ڈسٹرک ہسپتال میں طبی امداد کیلئے پہنچا دیا گیا،واقعہ کے بعد سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا آخری اطلاعات کے مطابق متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایف سی اہلکار

مزید : صفحہ اول