سینیٹ ،اپوزیشن کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر امریکی سفیر کی طلبی کا مطالبہ

سینیٹ ،اپوزیشن کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر امریکی سفیر کی طلبی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز) اپوزیشن کی طرف سے سینیٹ میں امریکی صدر کی پاکستان کو دھمکیاں دینے پر امریکی سفیر کی طلبی سمیت پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں پالیسی وضع کرنے کا مطالبہ کر دیا ،بدھ کے روز 22اگست کو امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان اور افغانستان سے متعلق تقریر کے نتیجہ میں پیدا ہونی والی صورتحال پر سینیٹ میں بحث کروائی گئی جس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر نے پاکستان کی خود مختاری کا لحاظ رکھے بغیر بیان دیا ہے فوری طور پر امریکی سفیر کو طلب کر کے عوام کے جذبات و احساسات سے آگاہ جبکہ پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے امریکہ کو پاکستانیوں کے متحد ہونے کا پیغام دیا جائے چین کا رسپانس ہمارے لیے انتہائی اہم ہے جس نے ہماری نمائندگی کی ہے۔
اپوزیشن مطالبہ

مزید :

علاقائی -