بجلی1.70 روپے فی یونٹ سستی

بجلی1.70 روپے فی یونٹ سستی

اسلام آباد (آن لائن )نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت ایک روپیہ ستر پیسے فی یونٹ سستی کر دی جس سے صارفین کو بیس ارب روپے کا ریلیف ملے گا ،جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت چار روپے اٹہتر پیسے فی یونٹ رہی ،فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ماہانہ تین سو سے کم یونٹس استعمال کرنیوالوں پر نہیں ہو گا ۔تفصیلات کے نیپرا نے بجلی سستی کرنے سے متعلق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی جس میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں کمی لائی گئی ہے نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ایک روپیہ ستر پیسے فی یونٹ کمی جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ صارفین نے جون کے بلوں میں 6روپے 49 پیسے فی یونٹ ادا کیے تھے جو کہ پیداواری لاگت سے کہیں زیادہ تھے لہٰذا نرخوں میں کمی سے عام صارف کو ایک بل میں تین سو سے چار سو روپے تک فائدہوگا۔

مزید : علاقائی