بلوچستان ہائیکورٹ سے بھی عبدالمجید اچکزئی کی درخواست ضمانت مسترد
کوئٹہ(اے این این ) بلوچستان ہائیکورٹ نے ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔اس سے قبل کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت بھی عبدالمجید اچکزئی کی درخواست ضمانت مسترد کرچکی ہے۔بلوچستان اسمبلی کے رکن عبدالمجید اچکزئی ٹریفک سارجنٹ کے گاڑی تلے ہلاکت کے کیس میں گرفتار ہیں اور انہوں نے کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔18 اگست کو دو رکنی بینچ میں ایک جج نے ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی جب کہ ایک نے منظور کی تھی۔اس صورتحال کے باعث فیصلہ ریفری جج کو بھجوایا گیا تھا اور ریفری جج نے عبدالمجید اچکزئی کی ضمانت کی درخواست پر دو روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنادیا گیا ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ کے ریفری جج جسٹس اعجاز سواتی نے عبدالمجید اچکزئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔
درخواست ضمانت مسترد