افغانستان میں خودکش دھماکہ ،2فوجیوں سمیت 5افراد ہلاک ،40زخمی

افغانستان میں خودکش دھماکہ ،2فوجیوں سمیت 5افراد ہلاک ،40زخمی

 کابل(صباح نیوز) افغانستان کے شہر لشکر گاہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 2 فوجیوں سمیت 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزخودکش حملہ لشکر گاہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب کیا گیا جس میں ابتدائی طور پر 2 فوجیوں سمیت 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ حملے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا انتہائی زور دار تھا جب کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں، دھماکے کے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان صوبائی گورنر نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔افغان میڈیا کا کہنا ہیکہ خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

مزید : علاقائی