سرحدی کشیدگی برقرار،چین کی بھارت پر اچانک حملے کیلئے فوجی مشقیں

سرحدی کشیدگی برقرار،چین کی بھارت پر اچانک حملے کیلئے فوجی مشقیں

بیجنگ(صباح نیوز)چینی فوج کی سرحدی کشیدگی کے پیش نظر بھارت پر اچانک حملے کی تیاری کیلئے نامعلوم مقام پر مشقیں۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی مغربی تھیٹر کمانڈ نے یہ مشقیں کیں، ان مشقوں میں فوج کے 10یونٹس نے حصہ لیا جن میں ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کے یونٹس بھی شامل تھے۔چینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان مشقوں کا مقصد جنگ کی تیاری ہے۔ چینی تجزیہ کاروں کے مطابق چینی فوج کی تازہ مشقوں کا ہدف بھارت پر اچانک حملے کی تیاری کرنا ہے۔

چین /فوجی مشقیں

مزید : علاقائی