زرداری نے جیالے نعمان پر تشدد کی انکوائری کر نے کی ہدایت کر دی

زرداری نے جیالے نعمان پر تشدد کی انکوائری کر نے کی ہدایت کر دی

لاہور(شہزاد ملک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے پارٹی کے جیالے سعید عثمانی نے چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر اپنے بھتیجے اور پیپلز پارٹی کے جیالے نعمان پر تشدد کا الزام ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک عثمان سلیم پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بندوں سے میرے بھیتجے پر تشدد کروایا ور اسے برہنہ بھی کروایا تھا جس کی میڈیا نے بھی تشہیر کی تھی، آپ اس واقعہ کی شفاف انکوائری کروائیں اگر میرا بھتیجا قصور وار ہے تو اس کو پارٹی سے نکال دیں اور اگر ملک عثمان کا قصور ہے تو پھر اس کو پارٹی سے نکال دیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات این اے 120کی خصوصی میٹنگ کے اختتام کے بعد سعید عثمانی نے آصف علی زرداری سے خصوصی وقت لیکر ملاقات کی، اس موقع پر پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ سعید عثمانی نے آصف علی زرداری سے کہا کہ میرا شمار پارٹی کے سینےئر ترین جیالوں میں ہوتا ہے اور نعمان کے والد میرے مرحوم بھائی نے بھی پیپلز پارٹی کی خاطر جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی، ہم پارٹی کو نہیں چھوڑنا چاہتے مگر کچھ لوگ ہمارے ساتھ اس قسم کا سلوک کررہے ہیں اور ہمیں مجبور کررہے ہیں کہ ہم دلبرداشتہ ہو کر پارٹی کو چھوڑ جائیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کو ہدایت کی کہ و ہ دو دن کے اندرواقعہ کی شفاف انکوائری کرواکرانہیں رپورٹ پیش کریں۔

مزید : علاقائی