امریکہ کی نئی افغان پالیسی پر دوست ممالک کو اعتماد میں ل ینے کا عمل شروع ،وزیر اعظم سعودی عرب پہنچ گئے

امریکہ کی نئی افغان پالیسی پر دوست ممالک کو اعتماد میں ل ینے کا عمل شروع ...

اسلام آباد/جدہ (اے این این ) امریکہ کی نئی افغان پالیسی پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا عمل شروع،وزیر اعظم شاہد خاقان سعودی عرب پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزکے دورے پر سعودی عرب روانہ پہنچے ہیں ،جہاں وہ سعودی ولی عہد اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر بھی حاضری دیں گے۔وزیراعظم کی مدینہ منورہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ شاہد خاقان عباسی ترکی اور روس کے بھی دورے کرینگے جبکہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ چین کے دورے پر ہیں ۔

شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک سال کے واقعات اس بات کی ناقابل تردید شہادتیں ہیں کہ کشمیر کی تحریک آزادی سو فیصد مقامی اور غیر مسلح ہے جسے ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے جب تک دنیا انصاف اور حقِ خود ارادیت جیسے تسلیم شدہ حق کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی اخلاقی ذمہ داریوں سے روگردانی کرتی رہے گی جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمند ہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ’یوم نیلا بٹ‘کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ریاست اور عوام اس بارے میں یک زبان ہیں کہ اہل کشمیر کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت ہمارے خون میں ہے اور ’یومِ نیلا بٹ‘ کے موقع پر پاکستانی قوم کے اس غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتے ہوئے اہلِ کشمیر کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سردارعبدالقیوم خان جیسی شخصیات نے آزادی کی جو مشعل روشن کی تھی اس کی روشنی پورے برصغیر میں پھیل چکی ہے اور یہ روشنی انشاء اللہ کشمیر کی صبح آزادی کی نوید ثابت ہو گی۔

وزیراعظم پیغام

مزید : کراچی صفحہ اول