نواز شریف کی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا،عدالتوں کا احترام اور جمہوریت کی بقاء کے قائل ہیں:بلاول بھٹو

نواز شریف کی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا،عدالتوں کا احترام اور جمہوریت ...

فتح جنگ ( صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے نواز شریف کی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ویژن کی تکمیل ہمارا اولین ایجنڈا ہے ،عدالتوں کا احترام اور جمہوریت کی بقا کے قائل ہیں،پاکستان میں قائم جمہوریت میں بھٹو خاندان کا خون شامل ہے ، بی بی شہید پاکستان ،عوام اور جمہوریت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کر کے امر ہو گئیں،26اگست کوفتح جنگ کا جلسہ پنجاب کی سیاست کی نئی راہ متعین کرے گا اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کی آئندہ الیکشن میں کامیابی کا سنگ میل ثابت ہو گا، اٹک کے جیا لو ں سے ملنے کیلئے بے تاب ہوں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر کی قیادت میں زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملنے والے فتح جنگ کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں کیا ، بلاول بھٹو نے پارٹی کیلئے کام کرنے والے جیالوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا جیالے بھٹو شہید کا پیغام لے کر گھر گھر جائیں آنیوالا وقت پیپلز پارٹی کا ہو گا،جیالے پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ،فتح جنگ ضلع اٹک میں پیپلزپارٹی کی مزید مضبوطی کا باعث ہو گا ،کارکنوں میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہو گا جلسے سے ضلع اٹک میں تبدیلی آئے گی اس جلسے کی بدولت اٹک کے تمام حلقوں میں پارٹی امیدوار وں کی پوزیشن مضبوط ہو گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول