مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کا انتخاب 7ستمبر کو ہوگا

مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کا انتخاب 7ستمبر کو ہوگا

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ( ن) کے نئے صدر کا انتخاب 7ستمبر کو ہوگا، سینیٹر چودھری جعفر اقبال پارٹی صدر کے انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن) کے چیف الیکشن کمشنر تعینات کر دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا ہے، قائم مقام صدر یعقوب ناصر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹر چودھری جعفر اقبال مسلم لیگ (ن) کے چیف الیکشن کمشنر مقرر ہوئے ہیں جبکہ پارٹی الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان میں بابو سرفراز جتوئی، علی افضل جدون، نجمہ حمید اور امیر افضل مندوخیل شامل ہیں۔

مسلم لیگ (ن) /الیکشن

 

مزید : کراچی صفحہ اول