نواز شریف سے گورنر پنجاب اور سندھ کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

نواز شریف سے گورنر پنجاب اور سندھ کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ ...

لاہور (آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے گورنر سندھ محمد زبیر اور گورنر پنجاب رفیق نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے دورے پر آئے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے گزشتہ روز گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتی امراء گئے جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم سے ملاقات کر کے ان کی اہلیہ کی بیماری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ۔

ملاقات

مزید : کراچی صفحہ اول