نیشنل ہائی وے حکام اپنے منصوبے ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کریں:امیر مقام

نیشنل ہائی وے حکام اپنے منصوبے ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کریں:امیر مقام

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ نیشنل ہائی وے حکام اپنے منصوبے ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کریں،بحرین کالام،چکدرہ فتح پورروڈپرکام مزیدتیزکردی جائے،چکدرہ کالام ایکسپریس وے اوربشام خوازہ خیلہ ایکسپریس وے کی دوٹنل سمیت فیزبیلیٹی تیارکی جاچکی ہے جبکہ باقی ماندہ عمل مزیدتیزکردی جائے۔ان خیالات کااظہاراظہارانہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی پشاورکے دفترمیں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں انجینئرامیرمقام کوخیبرپختونخوامیں جاری منصوبوں کے حوالے سے ممبراین ایچ اے خیبرپختونخواعمران یوسفزئی نے مفصل بریفنگ دی۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ہزارہ موٹروے امسال پائیہ تکمیل تک پہنچ جائیگی،انڈس ہائی وے کی ٹینڈرزجاری کر دیئے گئے ہیں عنقریب عملی کام کاآغازکردیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ این ایچ اے حکام کو پشاورنادرن بائی پاس پرکام مزیدتیزکردی جائے تاکہ یونیورسٹی روڈپربڑھتے ہوئے ٹریفک کے باعث شہریوں کومشکلات کاسامنانہ ہوں۔قبل ازیں پشاورپنجاب حکومت کی تعاون سے قائم کردہ صحت کاروان یونٹ کادورہ کیا،تہکال میں مریضوں سے ملاقات کے دوران سہولیات کی فراہمی اورعلاج معالجے کے حوالے سے گفت وشنید کی۔اس موقع پرپنجاب صحت کاروان یونٹ میںآنے والے اہلیان تہکال نے اطمینان کااظہارکیااورانجینئرامیرمقام کاشکریہ اداکیا۔صحت کاروان انچارج نے انجینئرامیرمقام کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اب تک 2678افرادمعائنہ کیاگیاہے

مزید : کراچی صفحہ اول