نوشہرہ میں ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے مچھر مار سپرے شروع

نوشہرہ میں ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے مچھر مار سپرے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ)تحصیل کونسل پبی نے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے تحصیل کونسل کے تمام ویلج کونسلوں میں ہنگامی بنیادوں پر مچھرسپرے کرنے کا کام شروع کردیا ہے تحصیل ناظم، نائب ناظم، تحصیل کونسل کے تمام ممبران ٹی ایم او اور چیف آفیسر کی نگرانی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی جو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے فوری طورپر تمام علاقو ں میں ہنگامی بنیادوں پر سپرے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے تفصیلات کے مطابق تحصیل ناظم پبی میاں مرتضی الرحمن اور ٹی ایم او اویس راحت چمکنی نے ایک ہنگامی اجلاس میں ڈینگی وائرس کی وباء کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تمام علاقوں میں سپرے شروع کردیا ہے جس کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ علاقے میں ڈینگی وائرس کی مرض سے عوام کو بچایا جاسکے اللہ کی فضل وکرم سے پبی ڈینگی وائرس سے محفوظ ہے لیکن احتیاطی تدابیر کے طورپر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ہماری سربراہی میں تحصیل کونسل کے تمام ممبران کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے جو علاقوں میں فوری طورپر مچھر مارسپرے کی نگرانی کریں گے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے تاکہ عوام کو اس وباء سے بچایا جاسکے تحصیل کونسل پبی نے ڈینگی وائرس کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل پبی کے تمام یونین کونسلوں میں صفائی کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں اور بھاری مشینری کے ذریعے کوڑا کرکٹ ہٹھایا جارہا ہے اور ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے پورے علاقے میں مہم شروع کی گئی ہے اور عوام کو اس سلسلے میں آگاہ کیاجارہا ہے عوام تحصیل کونسل پبی کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی وائرس جیسے موذی مرض سے عوام کو بچایا جاسکے۔