صوابی ،ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریض راؤلپنڈی ہسپتال منتقل

صوابی ،ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریض راؤلپنڈی ہسپتال منتقل

صوابی( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیاز محمد نے کہا ہے کہ موضع ہملٹ میں ڈینگی وائر سے متاثرہ مریض کو راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہمارے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے ڈی ایچ او نے بتایا کہ مذکورہ مریض صوابی کے سرکاری ہسپتال میں آنے کی بجائے واپڈا تر بیلہ ڈیم ہسپتال میں داخل ہوا تھا اور وہاں سے براہ راست راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے حجرہ میں ایک بڑا اجتماع اور بعد ازاں ہملٹ یونین کونسل میں مختلف صحت صوابی نے عوام میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے اختیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلایااسی طرح کمیشنر مر دان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ڈی سی صوابی اور ان کے علاوہ ٹی ایم اوز ، اے سیز ، اے ڈی سی اور محکمہ صحت کے ضلعی حکام نے بھی شرکت کی اجلاس میں ذاکر حسین آفریدی نے زور دیا کہ ڈینگی کے حوالے سے کسی قسم کی کو تاہی بر داشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے محکمہ صحت تمام دستیاب وسائل برو قت بروئے کار لائے تاکہ اس پر بر وقت قابو پایا جا سکے#

مزید : کراچی صفحہ اول