تنگی پویس اور پاک آرمی کا سرچ آپریشن ، 14مشتبہ افراد سمیت 6اشتہاری مجرمان گرفتار

تنگی پویس اور پاک آرمی کا سرچ آپریشن ، 14مشتبہ افراد سمیت 6اشتہاری مجرمان ...

چارسدہ (بیورو رپورٹ)تنگی میں پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ سرچ آپریشن ۔ 14مشتبہ افرادسمیت 6 اشتہاری مجرمان گرفتار ۔اسلحہ اور منشیات بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالدکی حصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی تنگی سجاد حسین خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تنگی جواد خان نے دیگر پولیس نفری اورپاک آرمی کے جوانوں کے ہمراہ تھانہ تنگی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔ اپریشن میں لیڈی پولیس ،سراغ رساں کتوں اور بی ڈی ایس ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔اپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد سمیت 6اشتہاری مجرمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایکایل ایم جی 1کلاشنکوف،1ہینڈ گرنیڈ،1رائفل،1پستول اور 170کارتوس برآمد کئے گئے جبکہ ایک کلو چرس بھی پکڑی گئی ۔

 

مزید : کراچی صفحہ اول