وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا، انٹری ٹیسٹ پیپر آؤٹ معاملے کی انکوائری، 72گھنٹوں میں رپورٹ طلب

وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا، انٹری ٹیسٹ پیپر آؤٹ معاملے کی انکوائری، 72گھنٹوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ، کوٹ ادو (وقائع نگار، تحصیل رپورٹر)یونیورسٹی ہیلتھ آف سائنسز کے تحت 20اگست کو ہونے والے میڈیکل ایڈمشن(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کالج کے لئے ہونیوالے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ جو کہ لاہور کے علاقوں میں آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دیا گیا ہے، پیپر آڈٹ ہونے کا ایک نجی انسٹیٹیوٹ پر الزام لگایا جا رہا ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں 6 رکنی انکوائری ٹیم مقرر کر دی ہے،جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ، پروفیسر ڈاکٹر عیسن محمد ، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور اورممبرایس ایم آئی ٹی شامل ہیں، انکوائری ٹیم کو 72گھنٹوں میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔