حکومت کی بھر پور کوششوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ممکن ہوئی ، آصف منیس

حکومت کی بھر پور کوششوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ممکن ہوئی ، ...

میلسی(نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے کہا ہے کہ حکومت کی بھر پور کوششوں کے نتیجے میں انٹر نیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ممکن ہوئی ہے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد ملک بھر کے چھوٹے شہرو ں کے گراؤنڈ بھی پھر سے آباد ہو چکے ہیں اور آنے والے دنوں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

میں کرکٹ شائقین مزید خوشخبریاں بھی جلد سنیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران میلسی اور بیس بال کے قومی کھلاڑی حافظ عثمان کے زیر اہتمام آل پاکستان جشن آزادی کے ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک نے کہا کہ جس قوم کے گراؤنڈ آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو مزید مواقع مہیا کیئے جائیں قبل ازیں فائنل میچ میں بادشاہ الیون میلسی اور عمران گوندل الیون دوکوٹہ کے مابین کھیلے گئے میچ میں عمران گوندل الیون نے 9رنز سے فائنل جیت لیا اس موقع پر جیتنے والی ٹیم کو صوبائی آصف سعید منیس اور ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے موٹر سائیکل کی چابی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10ہزار کا نقد انعام دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عبد الغفار، ڈی ایس پی میلسی رانا اکمل رسول نادر، چیئرمین بلدیہ توصیف احمد خان یوسفزئی، چیف آفیسر چوہدری محمد ندیم، انجمن تاجران میلسی کے صدر شیخ محمد سلیم، انجمن تاجران وہاڑی کے صدر محمد ارشاد بھٹی، یوسی چیئرمین راؤ محمد اسحاق، ملک محمد حبیب، ندیم حیدر خان کھچی، شیخ محبوب الہٰی، اور دیگر موجود تھے جبکہ فائنل میچ دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین کرکٹ بھی موجود تھے ۔

آصف سعید منیس

مزید : ملتان صفحہ آخر