ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکسوں کی ادائیگی کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر سٹی ٹریفک پولیس آفیسر اور چیف ٹریفک پولیس آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری

ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکسوں کی ادائیگی کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر سٹی ...

ملتان(نیوز رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او)ان لینڈ ریونیو ملتان کے یونٹ01رینج ون ملتان زون نے سٹی ٹریفک پولیس آفیسر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ملتان اور چیف ٹریفک پولیس آفیسر کو تنخواہ دار ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکسوں کی ادائیگی کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے انکم ٹیکس آرڈیننس2001ء کے سیکشن(176)کے تحت جاری کئے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 30جنوری2017ء،8جون 2017ء اور19جون 2017ء کو جاری کئے گئے لیٹرز پر مطلوبہ معلومات کی فراہمی میں ناکام رہے ہیں اور دانستہ طور پر معلومات اور دستاویزات کی عدم فراہمی کا باعث بن رہے ہیں قابل ٹیکس آمدنی میں آنے والے افسروں اور ملازمین کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی کاپی نیشنل ٹیکس نمبر،ایمپلائز کا نام اور ایڈریس،پے سلپ کی کاپی،ای سیل ایڈریس یکم جولائی2011ء سے30جون2016ء تک ٹیکس ادائیگی،ٹیکس کٹوتی کا سرٹیفکیٹ اور موبائل فون نمبر فراہم کئے جائیں انکم ٹیکس آرڈیننس کے سکشن176کی خلاف ورزی پر25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر