پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملتان میں دکاندار اور متعدد ہوٹل مالکان کو جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملتان میں دکاندار اور متعدد ہوٹل مالکان کو جرمانے

ملتان ( وقائع نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملتان کے گرد ونواح میں کاروائیاں کر تے ہوئے پوسٹ آفس روڈ مین ممتاز آباد میں واقع نعیم پان شاپ کو مختلف قسم کے گٹکے بیچنے، کھانے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کی اشیاء کو زمین پر رکھنے، پروسیسنگ ایریا میں مکڑیوں کے جالے لگے ، سٹوریج ایریا میں غیر ضروری سامان رکھنے پر سر بمہر کر دیا گیا۔جبکہ انڈسٹریل اسٹیٹ پلاٹ نمبر45A,47میں واقع اے جے اور نقشبند فوڈز، گارڈن ٹاؤن میں واقع نفیس باربی کیو،کچہری روڈ پرواقع سٹینڈرڈ بیکرز، زکریا ٹاؤن ملتان میں واقع ذائقہ ہوٹل دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،کھانے کی اشیاء ڈھکی ہوئی نہ ہونے،کچردان کے کھلاہونے،زنگ آلود مشینری،پروڈکشن ایریامیں مکھیوں،حشرات کی موجودی،گندے فریزرز ،ٹوٹے فرش،پروسیسنگ ایریامیں سگریٹ بڈز کی موجودگی،گندے اور بدبودارماحول پر 81ہزار کے جرمانے کیے گئے۔مزیدکاروائیاں کرتے ہوئے نیو شا ہ شمس کالونی وہاڑی روڈ پر واقع مسلم کالج کی کنٹین، نشاط بوائز ہائی سکول کی کنٹین، ممتازآباد میں واقع دی ایجوکیٹر سکول کی کنٹین، الائیڈ سکول کی کنٹین، قاسم پور کالونی روڈ پر واقع اپنا میرج کلب، Legendکالج کی کنٹین، گورنمنٹ کالج ٹیکنالوجی کی کنٹین، شہزاد لاہور ہوٹل، لٹل روز سکول کینٹین، گیریزن کالج (گرلز کیمپس)کی کینٹین، علم کالج کینٹین، کیمبرج کالج کی کینٹین، دی لرنر سکول کی کینٹین، گورنمنٹ VTIکی کینٹین،گلگشت ملتان میں واقع اے ایف سی ریسٹورینٹ،گلوریا جنیز، ڈومینوز، ہارڈیز جبکہ رشید آباد چوک پرواقع ملک ہوٹل،نقشبند فوڈز،النور ہوٹل،لیاقت ڈرنک کارنر،عید گاہ چوک پرواقع سیال ہوٹل،کراچی سٹوڈینٹ بریانی،کو حشرات کی روک تھام کے لیے کوئی انتظامات نہ ہونے،ورکرز کی ذاتی صفائی غیر تسلی بخش ہونے کی وجہ سے بہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر