پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے میٹرو روٹ پر 6فوارے فعال کردیئے

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے میٹرو روٹ پر 6فوارے فعال کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سپیشل رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کی جانب سے میٹرو روٹ کے6 فوارے فعال کردیئے گئے ہیں۔جن میں نادرن بائی پاس،چونگی نمبر9،دولت گیٹ،بی سی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

جی چوک۔خیام سینماچوک اور چوک کمہارانوالہ شامل ہیں۔ترجمان پی ایچ اے نے کہا کہ یونیورسٹی چوک اور وہاڑی چوک کے فوارے تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر بند ہیں۔جن کو جلد ٹھیک کرلیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ قلیل افرادی قوت اور فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے فواروں کو فعال رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔مستقبل میں فنڈز اور افرادی قوت کی فراہمی ہوتے ہی بہتری نظر آئے گی۔محدود وسائل کے ساتھ بہتر کام کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق فواروں کی تزئین وآرائش کے لئے مزید بہتری عمل میں لائی جائے گی۔میٹرو روٹ کے فواروں کو پہلے تین اوقات میں چلایا جارہا تھا۔جس کے لئے 24مالی بیلدارڈیوٹیاں دے رہے تھے۔اب فواروں کو صرف شام کے اوقات میں چلایا جارہا ہے۔دن میں فواروں کو نہیں چلایا جاتا جس کا ہرگز یہ تاثر نہ لیا جائے کہ فوارے فعال نہیں ہیں۔کوشش کر رہے ہیں کہ فواروں کو بہتر حالت میں فعال رکھیں۔
فوارے فعال