وی سی جامعہ زکریا کی رخصت میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی

وی سی جامعہ زکریا کی رخصت میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی رخصت میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین علالت کے باعث (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

25اگست تک چھیٹوں پر ہیں جن کی رخصت کی درخواست ایچ ای ڈی کو ارسال کی گئی تھی ، اب اس میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اور سمری تیار کی جارہی ہے جس کے بعد وائس چانسلر 8ستمبرتک رخصت پر ہوں گے ۔9ستمبر سوموار سے یونیورسٹی آئیں گے ، اس بارے میں یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی تک 25گست تک رخصت پر ہیں ضرورت پڑنے پر مزید رخصت کی درخواست دیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر