یکم اگست سے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری وی سی جامعہ زکریا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

یکم اگست سے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری وی سی جامعہ زکریا کو شوکاز نوٹس جاری ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق فانی کی درخواست پر وائس چانسلر(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر طاہر امین کی یکم اگست 2017ء سے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر انہیں شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شو کاز نوٹس جاری کرنے کی منظوری گورنر پنجاب/چانسلرملک محمد رفیق رجوانہ سے حاصل کرنے کے لئے آج سمری سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وزیر تعلیم پنجاب اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ذریعے گورنر پنجاب/چانسلر کو ارسال کر دی ہے جبکہ رجسٹرار آفس کی طرف سے ڈاکٹر طاہر امین کی آٹھ 8 ستمبر تک میڈیکل لیو کے لئے دو علیحدہ علیحدہ درخواستیں بھی ہائر ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہو گئی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر