ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

خانیوال (بیورونیوز)مقامی ہوٹل میں خانیوال سے ٹرانسفر ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے نذیر احمد کے اعزاز میں الوداعی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی خان بلوچ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ صفدر سلیم کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خاں کے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز بہادر علی خان بلوچ اور شیخ صفدر سلیم نے رائے نذیر احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوران ملازمت اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمیشہ انصاف پر مبنی فیصلے کیے اور اپنے ساتھی ججز کے کام کرنے کے لیے ہمیشہ خوشگوار اور دوستانہ ماحول پیدا کیا ۔تقریب میں ایڈیشنل سیشن ججز مہر غلام عباس سیال ،رانا طارق محمود ،پرویز نواز ،رفاقت علی قمر ،رانا محمد سہیل ،فرحت جمین رانااور محمد وسیم انجم کے علاوہ سینئر سول جج ایڈمن محمد زبیر غوری ،سینئر سول جج گارڈین مرزا محمد عظم کے علاوہ سول ججز قمر عباس ،قربان علی بھٹی اور دیگر جوڈیشل افسران نے شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر