وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، جاوید نسیم

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ جاوید نسیم نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبہ میں تعمیر و ترقی کے جو منصوبے شروع کئے ہیں ان کی مثال صوبے کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ وزیر علیٰ نے صوبے میں بد امنی اور مشکل ترین حالات کے باوجود سیاسی تدبر اور بصیرت سے بڑی کامیابی کے ساتھ امور حکومت چلائے ہیں اور ان کا یہ دور حکومت صوبے کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔جاوید نسیم نے مزید کہا کہ پرویز خٹک کو پارٹی کے تمام ممبران اور اتحادی جماعتوں کی بھر حمایت حاصل ہے جو لوگ عدم اعتماد کی بات کرتے ہیں وہ خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ پرویز خٹک پاکستان میں ایک مضبوط اور مدبر وزیر اعلیٰ ہیں جنہیں نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ اتحادی جماعتوں کی بھی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے حقیقی معنوں میں صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور ایسے منصوبوں کا آغاز کیا ہے جن کی بدولت عوام کی نہ صرف محرومیاں دور ہوئی ہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔جاوید نسیم نے کہا کہ ان کی حمایت اور وفاداری وزیر اعلیٰ کے ساتھ تھی اور رہے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر