آئندہ انتخابات میں جمعیت کلین سویپ کرے گی ،مولانا عطاء الحق

آئندہ انتخابات میں جمعیت کلین سویپ کرے گی ،مولانا عطاء الحق

صوابی( بیوروپورٹ) جے یو آئی کے صوبائی نائب اور ضلعی صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ضلع صوابی کے تمام حلقوں سے جے یو آئی کے امیدوار کامیابی حاصل کرینگے آنے والا دور ایک بار پھر علماء کا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ملک آباد گدون میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میں ملک آباد کے عمائدین مومن رحمن ، رحمن حسین، صادق رحمن ، حضرت شاہ ،ڈاکٹر تاج محمد خان ، سفارش گل ، رستم خان ،قاضی سید امین اور دیگر نے خاندانوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جب کہ اجتماع سے ضلعی سینئر نائب امیر الحاج غفور خان جدون، مولانا ابراہیم و دیگر نے بھی خطاب کیا مولانا عطاء الحق درویش نے کہا کہ چاروں تحصیلوں سے خواہش مند امیدواروں کی لسٹ موصول ہو چکی ہے ستائیس اگست کی ضلعی عمومی اجلاس میں امیدواروں کو فائنل کر کے صوبائی جماعت کو سفارشات روانہ کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت روزگار ، امن اور لو ڈ شیڈنگ کے خاتمے سمیت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں میں ناکام ہو چکی ہے جے یو ائی اقتدار میں آکر گدون کی پسماندگی پانی و بجلی کے حوالے سے تمام در پیش مسائل حل کرئے گی انہوں نے کہا کہ این اے 13میں گیس کی فراہمی کا کار نامہ جے یو آئی کے سابق ایم این اے قاضی فضل اللہ کا ہے اب اس پر حکومتی ارکان اپنے نمبر بنا رہے ہیں لیکن ہم اس کے مخالف نہیں عوام کے مفاد میں تمام علاقوں کو گیس کی فراہمی بلا امتیاز یقینی بنائی جائے یہ عوام کا بنیادی حق ہے#

 

مزید : پشاورصفحہ آخر