نوشہرہ میں کم عمر ڈرائیور اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ ٹریفک پولیس نے کم سن ڈرائیوروں اور بغیرلائسنس کے ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کردیا کم سن ڈرائیوروں کو انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے روڈ سیفٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے اس سلسلے میں نوشہرہ ٹریفک انچارج انسپکٹر سیف علی خان نے کہا ہے کہ ڈی پی او نوشہرہ حافظ واحدمحمود کی خصوصی ہدایت پر نوشہرہ ٹریفک پولیس نے ضلع بھر میں کم سن ڈرائیوروں اور بغیر لائنس کے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے کیونکہ کم سن اور غیرلائسنس یافتہ ڈرائیور انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہیں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ ٹریفک پولیس ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ٹرانسپورٹرز نوشہرہ ٹریفک پولیس کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائیں بصورت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔