تحصیل ثمرباغ گاوں سوڈئی میں موٹر سائیکل کھائی میں گر جانے سے ساتویں جماعت کا طالب علم جاں بحق

تحصیل ثمرباغ گاوں سوڈئی میں موٹر سائیکل کھائی میں گر جانے سے ساتویں جماعت کا ...

جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ثمرباغ گاوں سوڈئی میں موٹر سائیکل کھائی میں گر جانے سے ساتویں جماعت کا طالب علم جانبحق ہوا ہے ، تھانہ ثمرباغ پولیس کے مطابق خان زادہ ولد حبیب موٹر سائیکل پر گاوں سوڈئی سے الفاروق ایجوکیشن اکیڈمی ثمرباغ آ رہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جانبحق ہو گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ میں جانبحق ہونے والے بچے کے ورثاء نے ایف آئی آر درج کرنے سے معذرت کی ہے اور پولیس کو بتایا ہے کہ یہ قدرتی حادثہ تھا اس لئے وہ کسی قسم کے قانونی پیچیدگیوں میں نہیں پڑنا چاہتے اس لئے پولیس نے اپنی جانب سے روزنامچہ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر