محسو دقبائل کا گرینڈ جرگہ جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمنان کا اظہار

محسو دقبائل کا گرینڈ جرگہ جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمنان ...

ٹانک(نمائندہ خصوصی)محسو دقبائل کا گرینڈ جرگہ جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمنان کا اظہار ۔پا ک آرمی اورپولیٹیکل انتظامیہ کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔قبائلی عمائدین کا جرگے سے خطاب ۔پولیٹیکل کمپاؤنڈ ٹانک میں محسود قبائل کے سرکردہ عمائدین کا ایک اہم جرگہ بد ھ کے روز منعقدہواجسمیں کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک اے ڈی محسود ، ملک ہاشم خان محسود ،ملک جلال محسود ودیگرنے کہاکہ جنوبی وزیرستان میں حالیہ ازسرنوابادکاری اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے بچھائے گئے جال سے قبائل کی زند گی میں ایک بہتر تبدیلی رونما ہوگی حالیہ اباد کاری میں پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک ، اے پی اے نائب الدین اور پولیٹیکل انتظامیہ نے ایک مثالی کردار ادا کرکے تما م محسود قبائل کی گھر وں کو واپسی یقینی بنائی جرگہ عمائدین کاکہناتھاکہ علاقہ میں سالانہ اے ڈی پی پولیٹیکل انتظامیہ مستحق علاقوں کو فراہم کررہی ہے جس سے محسود قبائل کے معیار زند گی میں بہتری واقع ہوگی ۔انہوں نے گورنر خبیر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑاسے مطالبہ کیا کہ پاک ارمی اور پولیٹیکل انتظامیہ کو محسود قبائل کی گھر وں کو واپسی اوراربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پرتعریفی اسناد سے نواز جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر