تحصیل کونسل مٹہ کی کارکردگی مثالی ہے ،عبداللہ خان
مٹہ ( نما ئندہ پاکستان ) تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت تحصیل کونسل مٹہ کی کارکردگی ایک مثالی کارکردگی ہے جس پر وہ ایوان کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت تک تحصیل کونسل مٹہ نے صوبائی حکومت کے تعاون سے مٹہ میں ترقیاتی کاموں کی ایک انقلاب برپا کی ہے جو ریکارڈ پر موجود ہے انہوں نے کہا کہ مٹہ کونسل کی تمام ریکارڈ ایک کھلی کتاب ہے جوبھی دیکھنا چاہتے ہے وہ دیکھ لیں ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز تحصیل کونسل مٹہ میں کونسل کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں حکومتی ممبران نے شرکت کی جبکہ اپوزیشن اراکین نے اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خانکے قیادت میں کونسل میں موجود ہوتے ہوئے پھر بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئی اجلاس سے سپیکر محمد حکیم ٹی ایم او فضل ربی خان اور دیگر نے بھی خطاب کی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم عبداللہ خان نے کہا کہ کونسل کا مقصد مٹہ تحصیل کی عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ہے جس میں کونسل اس وقت پوری طرح کامیاب ہے اور انشاء اللہ ائندہ بھی اپنے کامیابی کا یہ سفر جار ی رکھینگے انہوں نے کہا کہ بہت جلد مٹہ تحصیل کے 13یونین کونسلوں میں برابری کی بنیاد پر 5کروڑ 21لاکھ روپے کی مذید ترقیاتی کاموں کی اغاز ہوگی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے اس وقت تحصیل کونسل مٹہ نے ترقیاتی کاموں کی انقلاب برپا کی ہے جو تحصیل کونسل مٹہ کیلئے فخر کی بات ہے انہوں نے کہا کہ کونسل نے شروع دن سے میرٹ اور شفاف اور انصاف پرمبنی کام کی ہے اور ائندہ بھی کرینگے انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل مٹہ کی تمام ریکارڈ ایک کھلی کتاب ہے اور بھی دیکھنا چاہتے ہیں وہ دیکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کونسل کی میلہ مویشی ٹھیکہ اس سال دس لاکھ روپے کی اضافہ سے نیلام ہونا کونسل کی اعلیٰ کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہے اجلاس میں کونسلر فضل ربی کے طرف سے اوپڈا کے طرف سے ناروا لوڈشڈنگ اور کم وولٹیج کی خلاف قرادا متفقہ طور پر منظور کی جبکہ فضل ربی نے تاریخی کارکردگی پر تحصیل ناظم کو خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ جو کام موجودہ ناظم نے اپنے مختصر وقت میں علاقے کیلئے کی ہے اسکی مثال نہیں ملتی کونسلر جاوید علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم ازادی کی موقع پر تقریبات پر پابندی نہیں لگنی چایئے تھا کیونکہ یہ ایک قومی دن ہے اور قومی دن پر قومی تقریبات ہونی چایئے انہوں نے اس وقت باجری پر موجود پابندی کو بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا اجلاس میں مٹہ میلہ مویشی کی منظور ی بھی دی گئی جبکہ اس وقت جاری 12 سکیموں کیلئے مذید وقت دینے کی بھی منظوری دی