صوبائی اور ضلعی حکومتیں تعلیم کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ،محمد عاصم

صوبائی اور ضلعی حکومتیں تعلیم کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ،محمد عاصم

پشاور( کرائمز رپورٹر) ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سٹی ریلو ے سٹیشن میں جدید کمپیوٹر آئی ٹی لیب کا افتتاح ‘ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور ضلعی حکومتیں تعلیم کی ترقی کیلئے کوشاں ہے ‘اپنے منشور پر من وعن عمل پیرا ہے ‘ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے آج بروز بدھ اے ڈی او میل اور فیمل کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سٹی ریلوے سٹیشن میں 30 لاکھ روپے کی لاگت سے جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا اس موقع پر سکول میں باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سکول کی بچیوں نے حمد و نعت ‘ نظمیں اور تقاریر پیش کئے اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول پرنسپل نے ضلع ناظم کو بتایا کہ ضلعی حکومتوں کے قیام کے بعد ضلع ناظم کی خصوصی کاوشوں اور ذاتی دلچسپی کے بدولت ضلع پشاور کے سکولوں میں واضح تبدیلی آچکی ہے انہوں نے ضلعی حکومت کی جانب سے سکول کو سولراز کرنے پر خصوصی شکریہ اداکیا اور کہاکہ سولرائز سسٹم کے بدولت سکول کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے جس کی وجہ سے انکی تعلیم وتربیت میں کوئی خلل نہیں پڑرہا اور سکول میں آئی ٹی سسٹم کی بدولت طالبات جدید آئی ٹی تعلیم کی فراہمی شروع کردی جائیگی جو کہ انقلابی قدم ہے ۔ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصا ف کی صوبائی اور ضلعی حکومتیں تعلیم کی ترقی اور تعلیم سے متعلق اپنے منشور پر من و عن سے عمل پیراہے اور عوام تعلیم کے میدان میں واضح تبدیلی محسوس کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ یونین کونسل کی سطح پر تعلیمی ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے اس پر پورا پورا عمل کیاجارہا ہے انہوں نے سکول کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ضلع ناظم نے واضح کیا بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور سکول پرنسپل کو بھی خصوصی انعامات اور مراعات دی جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر