امیر مقام 26 اگست کو کھنڈہ موڑ صوابی میں گیس منصوبے کا افتتاح کرینگے

امیر مقام 26 اگست کو کھنڈہ موڑ صوابی میں گیس منصوبے کا افتتاح کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام ہفتہ چھبیس اگست کی سہ پہر تین بجے کھنڈہ موڑ صوابی کے مقام پر وفاقی حکومت اور وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ایک ارب چالیس کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگت سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13صوابی3کے لئے گیس کے ایک بڑے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے گیس کی سپلائی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے گیس پائپ لائن پہنچا دی گئی ہے اس سلسلے میں مسلم لیگ ن ضلع صوابی کا اجلاس ضلعی صدر افتخار احمد خان کی صدارت میں ہوا جس میں ایم پی اے شیراز خان ، عامر سعید ، نوابزادہ ، ربنواز خان ، جہانزیب خان ، یاسر زمان ، محمد اسرار ایڈوکیٹ ، محمد اشفاق خان ، محمد اقبال ، ذوالفقار گیلانی اور دیگر نے بھی شرکت کیاانہوں نے کہا کہ 19کلو میٹر کے اس منصوبے کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ کے اجلاس میں منظور کیا تھا اور اس کے لئے تقریباً ڈیڑھ ارب روپے مختص کر دی گئی ہے اجلاس میں اس امر پر آفسوس کااظہار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور سپیکر صوبائی اسمبلی کی ایماء پر ضلع صوابی کی اہم شاہراوں پر وفاقی حکومت کی جانب سے گیس پائپ لانے کو ناکام بنانے کے لئے پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی ہے آدینہ ، جہانگیرہ موٹر وے ، تر بیلہ ڈیم اور دیگر شاہراوں پر پولیس نے ناکے لگا رکھی ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر زور دیا کہ وہ حکومتی اشاروں پر غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات سے گریز کریں سرکاری حکام کسی کے ذاتی ملازم نہیں بلکہ عوام کے خادم ہے انہوں نے گیس کی فراہمی میں اہم کر دار ادا کرنے پر صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کو شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ اس سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال نے یونیورسٹی آف صوابی کے لئے ایک ارب روپے وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے دوبیان یار حسین گرڈ اسٹیشن کا افتتاح اور ایم این اے طاہر ہ بخاری نے وومن یونیورسٹی میں طالبات میں وفاقی حکومت کی جانب سے تقسیم کی تھی اور اب مسلم لیگ ن کی حکومت نے این اے 13کو گیس کی فراہمی کے لئے ڈیڑھ ارب روپے فنڈز کو مختص کر کے اس پر عملی کام شروع کر دیا #