کمسن بچے کے قتل میں ملوث کم عمر ملزم کی ضمانت نامنظور

کمسن بچے کے قتل میں ملوث کم عمر ملزم کی ضمانت نامنظور

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مشیرعالم اور جسٹس فائزعیسی پرمشتمل بنچ نے کمسن بچے کے قتل میں ملوث کم عمرملزم کی ضمانت پررہائی کی درخواست خارج کردی اورملزم کو جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں مدعی مقدمہ کی جانب سے ضیاء الرحمان تاجک ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم احمدشہزاد ساکن تیمرگرہ پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ تیمرگرہ کی حدود میں 16جون2016 کو فائرنگ کرکے اپنے ہم عمر سردارحسین کو قتل کردیاتھادونوں دوست تھے اورکھیل کود میں جھگڑے کے دوران ایک دوست نے فائرنگ کرکے دوسرے کو قتل کردیاتھا عدالت عالیہ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل بنچ نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست خارج کردی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر