ٹرمپ، امریکی انتظامیہ پاکستان اور مسلم دشمنی میں پاگل ہوچکے ہیں، جمشیددستی

ٹرمپ، امریکی انتظامیہ پاکستان اور مسلم دشمنی میں پاگل ہوچکے ہیں، جمشیددستی

مظفرگڑھ (نامہ نگار)پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈ ووکیٹ نے امریکہ کی جنوبی ایشاء بالخصوص پاکستان کے حوالے سے جارہانہ پالیسی کے اعلان او رامریکہ کی پاکستان میں حملوں کی دھمکی دینے کی سخت (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ،وزیر خارجہ ریکس ٹیلر سن اور امریکی انتظامیہ پاکستان او ر مسلم دشمنی میں پاگل ہو چکے ہیں ۔امریکی حکومت اور انتظامیہ کا یہ بیان عالمی سطح پر بے چینی کا موجب بن گیا ہے جبکہ یہ بیان ثابت کرتاہے کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران نواز شریف حکومت میں نا کام خارخہ پالیسی رہی پوری قوم کو دھوکے میں رکھا گیا ۔پاکستانی حکومت کو فوری طور پر اے پی سی بلا کر قوم ،پارلیمنٹ ،تمام سیاسی و دینی جماعتوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے اور ایک مربوط خارجہ پالیسی تیار کرنے کے علاوہ موجودہ صورتحال پر پوری قوم کا ایک مو قف سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر