پوری قوم نواز شریف کے ترقیاتی ایجنڈے کیساتھ کھڑی ہے، ثاقب خورشید

پوری قوم نواز شریف کے ترقیاتی ایجنڈے کیساتھ کھڑی ہے، ثاقب خورشید

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)ممبر پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹی پنجاب و ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

ہمیشہ خود کو احتساب کے لیے پیش کیا پوری قوم قا ئد میاں محمد نوا زشریف کے ترقی وخوشحالی کے ایجنڈے کے ساتھ کھڑی ہے انشا ء اللہ 2018 ؁ء بھی مسلم لیگ (ن) کے لیے بھرپور عوامی تائید اور الیکشن میں کامیابی کا سال ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے حلقہ 236میں مختلف ترقیا تی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کی گرانٹس فراہم کرکے حلقہ کی عوام کے دل جیت لیئے ہیں چک نمبر53ڈبلیوبی میں سیوریج سولنگ نالیاں کے لیے ایک کروڑ ساٹھ لا کھ روپے کی خطیر رقم کی گرانٹ جاری کردی ہے اور ان منصوبوں پر جلد کام شروع ہو جا ئے گا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے نواحی گاؤں 53ڈبلیوبی میں ڈیرہ چودھری اعجاز اکبر ہنجرااور ممتاز حسین گورایہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ضلعی چیئرمین چودھری عباس مسعود، صدر انجمن نمبرداران چودھری احسان اللہ تارڑ ، ممتا زحسین گورایہ ، ممبر ضلع کونسل حافظ اکرام اللہ تارڑ ، کونسلر ساجد حسین ، چودھری یعقوب گورایہ ، نا صر حسین بھٹی ، اووسیر ما جدعلی ، احمد خان گورایہ سمیت معز زین علا قہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، سا بق امیدوار ابرائے چیئرمین چودھری احسان اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بلدیہ الیکشن ہارنے کے با وجود حلقہ میں ریکارڈ ترقی کام کروا رہے ہیں اس سے قبرستان کی چاردیوای ، بچیوں کا سکول اپ گریڈ، علاقہ بھر میں پختہ سڑکات کے جال بچھا ئے ہیں اور اب پھر ایک کروڑ ساٹھ لا کھ روپے کی ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید سے گرانٹ منظور کروائی ہے۔اس موقعہ پر ضلعی چیئرمین بیت المال چودھری عباس مسعود، کونسلر ساجد حسین گورایہ ، ممتا زحسین گورایہ ، چودھری اعجاز اکبر ہنجرا ، ممبر ضلع کونسل حافظ اکرام اللہ تارڑ ، احمد خان گورایہ اور خواجہ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر