ڈاکٹر زاہد اختر شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس مقرر ، تینوں کیمپس کے اے ایم ایس بھی تعینات

ڈاکٹر زاہد اختر شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس مقرر ، تینوں ...

ملتان (وقائع نگار) ملتان میں نئے گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کے تین کیمپس کے انچارج اے ایم(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

ایس تعینات کردیئے گئے ہیں۔ ان میں فاطمہ جناح خواتین ہسپتال کا انچارج اے ایم ایس ڈاکٹر اطہر کو مقرر کیا گیا ہے۔ سول ہسپتال کیمپس کا انچارج اے ایم ایس ڈاکٹر قاضی عبداللہ کو جبکہ شہباز شریف جنرل ہسپتال کیمپس کا انچارج اے ایم ایس ڈاکٹر عفت پاشا کو مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے تینوں ہسپتالوں کا ضم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا ون یونٹ بنایا گیا ہے ۔جس کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر کو مقرر کیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر